19 فروری 2026 - 06:04
ایپسٹین کیس؛ انسانی حقوق کونسل کے آزاد ماہرین نے غیر جانبدارانہ تحقیقات کا مطالبہ کر دیا

اقوام متحدہ کے انسانی حقوق کونسل کے آزاد ماہرین نے بدنام زمانہ جنسی مجرم جیفری ایپسٹین کی ای میلز میں موجود الزامات کو ممکنہ طور پر انسانیت کے خلاف جرائم قرار دے دیا۔

بین الاقوامی اہل بیت(ع) نیوز ایجنسی ـ ابنا || "جنگ" کے مطابق ماہرین نے ایپسٹین فائلز کیس کی آزادانہ تحقیقات کا مطالبہ کیا ہے، اقوامِ متحدہ انسانی حقوق کونسل کے آزاد ماہرین کے پینل کا کہنا ہے کہ امریکی محکمۂ انصاف کی جاری کردہ دستاویزات میں بیان کیے گئے جرائم نسل پرستی، بدعنوانی اور شدید عورت دشمنی کے پس منظر میں سرزد ہوئے۔ ایپسٹین کی لاکھوں فائلیں اس بات کی نشاندہی کرتی ہیں کہ ایک عالمی مجرمانہ نیٹ ورک موجود تھا۔

ماہرین کا مزید کہنا ہے کہ اس نیٹ ورک نے ایسے اقدامات کیے جو قانونی طور پر انسانیت کے خلاف جرائم کے زمرے میں آتے ہیں اور آزاد، جامع اور غیر جانبدارانہ تحقیقات کے متقاضی ہیں۔

۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔

110

لیبلز

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .
captcha